منشیات فروشی پر سزا ئے موت دینے کےلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے منشیات فروشی پر سزا ئے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کھلے عام ہو رہا ہے۔یہ ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔اس میں بیرونی قوتیں بھی ملوث ہیں۔منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔اس حوالے سے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم بھی کی جائیں ۔منشیات فروشی پر سزائے موت مقرر کی جائے یا کم از کم 20سال سزا ہو۔اس سے ملک کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکتا ہے۔