راولپنڈی(لاہورنامہ) شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں محمداسماعیل،محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔