لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ملک میں تمام برائیو ں کی جڑ اپوز یشن ہے.
حکومت کیخلا ف اتحاد بنانے والوں کی سو چ صر ف اور صر ف اپنی کر پشن کو بچانے تک محدو د ہے.
ساری اپوز یشن کی سیا ست جھو ٹ سے شروع ہو کر جھو ٹ پر ختم ہو جا تی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ جہا نگیر تر ین اور ند یم افضل چن بارے سو شل میڈیا پر ایک طو فان برپا تھاکہ وہ کپتان کو چھو ڑ گئے ہیں ان کے و ضا حتی بیان کے بعد سب جھو ٹے غا ئب ہو گئے.
اپوز یشن ہر روز نئی سے نئی ساز ش کر تی ہے مگرانہیں کہیں کامیا بی نصیب نہیں ہو تی ۔
انہوں نے کہا کہ اپوز یشن کے کسی اتحاد اور اے پی سی سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں ان مداریو ں کو قوم اچھا طرح جانتی ہے اسی لیے قوم نے انہیں الیکشن میں عبر تناک شکست دے کر کپتان کوایوا ن اقتدار تک پہنچا یا ۔
ان شا ء اللہ عمران خان کی حکومت پانچ سا ل پورے کرے گی اورکارکر دگی کی بنیاد پر آ ئندہ الیکشن میں بھی بھاری اکثر یت سے ووٹ حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔