عثمان بزدار

پنجاب حکومت کا موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، عثمان بزدار

لاہو(لاہورنامہ) پنجاب حکومت نے موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے

کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے موبائل اراضی یونٹس کو صوبے میں

قائم دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں گی۔

درخواست گزار کیلئے اب گھر بیٹھے فرد کا اجرا یا انتقال اراضی ممکن ہو سکے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل اراضی سنٹرز سے خصوصی طور پر بزرگوں، بیمار افراد اور خواتین کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا ای گورننس کے اس اقدام سے پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ ہوگا۔