اسلام آباد(لاہورنامہ)سپریم کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمد کیس میں حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی.
عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے ہائیکورٹس کومعاملے پرفیصلے کیلئے 3 ہفتے کی مہلت دیدی جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ بیان بازی سیاسی معاملہ ہے.
زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے‘حکومت اورادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں .
عدالت نے رپورٹ پرحکومتی عہدیداروں کوبیان بازی سے بھی روک دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمدکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی .
اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ پہلاکمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے.
وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کوبھی کمیشن میں پیش ہوناپڑا،عدالت نے کہاکہ شفاف کام ہوناچاہئے تاکہ ملزمان کیفرکردارتک پہنچ سکیں.
حکومت کوکام سے کیسے روک سکتے ہیں؟