بازار، شاپنگ مالز بند

آل پاکستان انجمن تاجران نے عید الاضحی سے چند روز قبل بازار، شاپنگ مالز بند کرنےکی تجویز کو مسترد کردیا

لاہور(لاہورنامہ)آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے عید الاضحی سے چند روز قبل بازاروں اور شاپنگ مالز کو بند کرنے کی مجوزہ تجویز کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کردیا ۔

حکومت کی جانب سے وفاق کو ارسال کی گئی مجوزہ تجویز کی اطلاعات پر آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اجلاس میں محبوب سرکی ، میاں طارق فیروز ، نعیم بادشاہ ،شہزاد بھٹی سمیت دیگر بازاروں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

شرکاءنے پنجاب حکومت کی مجوزہ تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔

اشرف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر طبقے کی معاشی طو پر پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے اور عید الاضحی سے قبل بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹوں کے تاجر حکومت کے ساتھ طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں اس لئے عید الاضحی سے چار سے پانچ روزقبل بازار اور شاپنگ مالز کو بند کرنے % %2 ا9%4%وہ 8CA׳ ظر %D ی9%4 ى%ق848ֈ ن%ں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم کاروبار بند کر کے چابیاں حکومت کے ہاتھ میں تھمانے پر مجبور ہوجائیں اور اس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ تاجروں کے پاس روزانہ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بھی وسائل میسر نہیں۔

وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ مجوزہ تجویز کو مسترد کر دیاجائے بلکہ عید الاضحی کے دنوں میں رش کو کم کرنے کے لئے 1 %D1ت %1 ع%اA78%D ر8ک %D ز8 %9%اA88%D8ا %6%ًے ܌ D87%A8 %A ی8%2%_s6%9s_DB