سارہ خان اور فلک شبیر

سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی (لاہورنامہ) اداکارہ سارہ خان اور ماڈل و گلوکار فلک شبیر نے ایک روز قبل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو زندگی کا ساتھی چن لیا ہے۔

دونوں کی جانب سے منگنی کی تصدیق کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنی مہندی اور مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

ویڈیوز میں دونوں کو قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ تقاریب میں دیکھا جا سکتا تھا۔

اور اب دونوں کے نکاح کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں اور سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے مسز فلک بھی کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فلک شبیر کو نکاح میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری ویڈیو میں انہیں اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے بھارتی گانا گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔