ڈاکٹر شاہد صد یق

پنجاب بچائو تحریک کی دھمکی دینے والے دراصل اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کا حکومت اور جمہوریت پر ہر وارناکام ہوگا.

عوام سے مستر دشدہ اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کیلئے ملک میں انتشاراور فساد کی سیاست کر رہی ہے.

،پنجاب بچائو تحریک کی د ھمکی دینے والے دراصل اپنی کر پشن بچانا چاہتے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی دھمکیاں دینے والی اپوزیشن بتائے کہ

وہ ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب سے کیوں خوفزدہ ہے؟

پنجاب بچائو تحریک کی با تیں کرنے والے اپنی کر پشن بچانا چاہتے ہیں جس میں انہیں ناکامی کے علاوہ

کچھ ہا تھ نہیں آئے گا۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔انہو ں نے مزید کہاکہ عوام کو احتجاج پر اکسانے کی کوشش کرنیوالی اپوزیشن اپنے عزائم میں فلاپ ہی ہوگی کیونکہ عوام آج بھی تحر یک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں۔عوام اپوز یشن کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے بلکہ عوام عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔