اہور (لاہورنامہ) سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر کی مارکیٹس اور بازار ہفتے اور اتوار کے روز مکمل بند رہے.
لاہور پولیس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں متحرک نظر آئی، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباءسے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے.
گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے.
سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید نے مزید کہنا تھا کہ 05 جون سے لیکر ابتک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1595 مقدمات درج کرتے ہوئے 2072 دکانیں سیل کی گئی.
اور اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے 3 ہزار سے زائد مارکیٹس، بازاروں اور80 ہزار733 سے زائد دکانوں کو چیک کیاہے۔ جس میں معمولی خلاف ورزی پر61 ہزار815 دکانداروں، شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی۔
اسی طرح کورونا وباءمیں 01 لاکھ 169 موٹرسائیکلوں، 39 ہزار 695 کاروں کو ایجوکیٹ کیا گیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 24 ہزار 785 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 375 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔۔سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا کہنا تھا کہ تمام ڈویڑنل افسران کو مخصوص لاک ڈوان کے دوران ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس میں شہریوں سے بار بار اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک پہننے کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔
اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں اس طرح شہر کورونا وباءسے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اس جان لیوا وبائی مرض کو شکست بھی دی جا سکتی ہے۔