اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف نے کہا ہے کہ میرے پاس صرف ایک ملک کی شہریت ہے جس کا نام پاکستان ہے۔
اتوار کو معید یوسف نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے پیغام میں کہا مجھ سے متعلق من گھڑت کہانی پھیلائی گئی ہے.
میرے پاس صرف ایک ملک کی شہریت ہے۔
انھوں نے ٹویٹ میں شہریت سے متعلق اقرارنامہ بھی شیئر کر دیا، کہا میں یہ انڈرٹیکنگ پہلے بھی حکومت پاکستان کو دے چکا ہوں، جب سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں میں امریکا واپس نہیں گیا.
امریکا میں نوکری نہیں کرتا اور نہ ہی امریکا سے کماتا ہوں۔
معید یوسف کا کہنا تھا میری بیرون ملک کروڑوں کی جائیداد بھی نہیں ہے، میری اور میرے خاندان کی پاکستان کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں، مجھ سے متعلق جھوٹ پھیلانا بند کیا جائے۔