انصرمجید خان

صنعتی شعبہ میں کارکنان کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیر لیبر پنجاب انصرمجید خان

لاہور (لاہورنامہ) وزیر لیبرپنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی کے باعث آج پاکستان کو رونا وائرس جیسے چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔

NCOCاور احساس پروگرام نے کورونا وائرس میں کمی کیلئے بنیادی کردار ادا کیا۔انصرمجیدخان نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو سراہا ہے۔

پنجاب کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج معالجہ کیاگیا۔

صوبائی وزیر لیبرانصرمجید خان نے مزیدکہاکہ لاک ڈاؤن کے بعد صنعتی شعبہ سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیرنے کہاکہ لیبر طبقے کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

صنعتی کارکنان کی مشکلات ختم کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہے۔

پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو جلد آٹومیشن پر منتقل کر دیاجائے گا۔