مومنہ وحید

لاہور شہر میں سرنگ سے سیوریج لائن بچھانے کا پہلا پراجیکٹ شروع ، مومنہ وحید

لاہور(لاہورنامہ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم

مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

کروا دی ہے جس کے مطابق لاہور شہر میں سرنگ نکال کر سیوریج

لائن بچھانے کا پہلا پراجیکٹ شروع کیا جائے گا.

ٹنل بورنگ پراجیکٹ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے

آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا۔

واسا نے لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک ٹنل بورنگ منصوبہ

بنایا ہے تاہم غیر ملکی سرمایہ کاری سے بننے والے اس منصوبے کی

فائل ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک تک پہنچ گئی.

وفاقی کابینہ کی ایکنک کمیٹی نے ٹنل بورنگ کی منظوری دے دی،بینک نے ستمبر اجلاس کے ایجنڈے میں منصوبے کو شامل کر لیا اورقرض کی منظوری دے گا.

جس کے بعد 14 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے۔لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 28 کلو میٹر طویل سرنگ نکال کرسیور لائن بچھائی جائے گی۔

منصوبہ 30 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔

لاریکس کالونی پراجیکٹ کو پی ڈی ڈبلیو پی اور سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری مل چکی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے خود کار طریقہ کار سے گندے پانی کا نکاس ہوگا جبکہ سڑک پر موجود تنصیبات کو نقصان پہنچائے بغیر منصوبے کے لیے کھدائی کی جائے گی