کراچی (لاہورنامہ)پاکستان میں انسداد پولیو مہم کئی ماہ کے وقفے کے بعد
دوبارہ شروع ہو رہی ہے اور فہد مصطفیٰ نے عوام پر ٹیموں کی معاونت
کے لیے زور دیا ہے کہ صحت مند پاکستان کے حصول کے لیے بچوں کو پولیو
اور دیگر خطرناک امراض کے خلاف ویکسینشن کے عمل سے گزارا جاسکے۔
انہوں نے کہا ایک والد کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنے بچوں کی بروقت پولیو ویکسنیشن یقینی بناتا ہوں.
یہ بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی بروقت ویکسینشن کرائی جائے تاکہ ہمارا ملک مستقبل میں پولیو جیسے خطرناک بیماری سے پاک ہوجائے۔