طارق علی بسرا

ڈینگی سے بچائو کیلئے پارکوں میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، طارق علی بسرا

لاہور(لاہورنامہ) ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے ڈینگی کی روک تھام

کے حوالے سے تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز سے تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کی صدارت (DGPHA)ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کی ۔

اجلاس میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر پارکوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے ڈی جی پی ایچ اے کے افسرا ن کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے پارکوں میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں.

کرونا اور ڈینگی کے پیش نظر پارکوں میں تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے پارکوں میں بارش کے بعد پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

مون سون سیزن میں تمام پارکوں میں صفائی کا موثر ترین نظام اپنایا جائے۔

پارکوں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی اور صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی ۔ کرونا اور ڈینگی کے بچاو کیلئے ہر ممکن حفاظتی تدابیر پارکوں میں اپنائی جائیں گے ۔