محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی گرین ٹاؤن

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی گرین ٹاؤن میں 43کنال اراضی ناجائزقابضین سے واگذار

لاہور (لاہورنامہ)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پرصوبہ بھر میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین سے آہنی ہاتھوں نبرد آزما ہوا جا رہا ہے۔

گرین ٹاؤن
محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی گرین ٹاؤن میں 43کنال اراضی ناجائزقابضین سے واگذار

قبضہ ما مافیا کسی رحم کے قابل نہیں۔قبضہ مافیا اور ان کے پروردہ کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج محکمہ اوقاف وامور پنجاب نے گرین ٹاؤن موضع باگڑیاں میں ناجائز قابضین سے قبضہ واگذار کروالیا ہے۔

اس سلسلہ میں حکومتی ہدایت پر ایکشن لیتے ہوئے عابد شبیر لغاری زونل ایڈمنسٹریٹر ز اوقاف لاہور اور محمد عرفان منیجر اوقاف سرکل نمبر6لاہور نے ضلعی انتظامیہ کے ذیشان رانجھا ACماڈل ٹاؤن کی مدد سے ناجائزہ قابضین سے قبضہ واگذار کروایا۔
انہوں نے کہا کہ گرین ٹاؤن موضع باگڑیاں میں رہائشی پلاٹس کا رقبہ43کنال پر مشتمل ہے اور ان کی مالیت 50کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ مزید ناجائزقابضین سے قبضہ واگزار کروانے کا عمل جاری ہے۔