پی ٹی وی کی فیس

وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا

اسلام آ باد (لاہورنامہ) وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران بعض وزراءکی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے کا معاملہ مو خر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت ہر طرف شور مچا ہوا تھا اور حکومت سے اس اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

فیس کے اضافے پر ملکی سیاستدانوں نے بھی صدا بلند کی تھی اور حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

اجلاس کے دوران بعض وزرا نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے پر اعتراض کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں وزراء کی طرف سے اعتراض آنے کے بعد پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کے اضافے کا معاملہ مو?خر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عوام کو اعتماد میں لیے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔