ڈیرہ اسماعیل خان(لاہورنامہ) گومل یونیورسٹی کی 32ویں اکیڈمک کونسل زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد منعقد ہوئی ۔
میٹنگ میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین اور ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز میں نئے پروگرام فائن آرٹس اورانٹرنیشنل ریلیشن کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے مطلوبہ معیارکے مطابق شروع کرنے اور فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے پروگرام ایگریکلچر انجنیئرنگ، کمپیوٹر انجنیئرنگ،الیکٹرانک انجنیئرنگ کی پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے معیار کے مطابق تکنیکی ہدایات کی روشنی میں منظوری دی گئی۔
میٹنگ میں طلباءکے امتحانات کے بارے میں تفصیلی بات بھی ہوئی اور ایک لائحہ عمل بنایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اور شفافیت کےساتھ امتحانات کرانے کی موثر حکمت عملی کی بھی منظوری دی گئی۔
جس کے تحت اگست2020 میں گومل یونیورسٹی میں ایک ایک فیکلٹی کے بغیر کسی تعطل کے مرحلہ وار امتحانات کروائیں جائیں گے اور ہاسٹلز میں بھی ایک کمرے میں ایک طالبعلم کو رہنے کی اجازت دی جائے گی۔
امتحان میں طلباءماسک اور سینیٹائزر ساتھ لائیں گے اور ہر طالب علم کو چھ فٹ کے فاصلے پر بٹھایا جائے گا اور ہر طالبعلم سے حلف نامہ بھی لیا جائے گا۔