محمد جاوید قصوری

اسلام آباد میں حکومتی سرپرستی میں مندر کی تعمیر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، محمد جاوید قصوری

لاہور(لاہورنامہ) ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی کے صدر محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نصاب تعلیم میں ردبدل کرکے ملکی اساس اور اخلاقی اقدار کے ساتھ ساتھ اسلامی تشخص کو پامال کرنا چاہتی ہے۔

ملی یکجہتی کونسل حکمرانوں کے کسی غیر ملکی ایجنڈے کو کامیاب نہیں دے گی۔ موجودہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو سیکولر بنانے کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں حکومتی سرپرستی میں مندر کی تعمیر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں۔

حکومت پاکستان اپنے وسائل اور فنڈز کے ساتھ وفاقی دا ر الحکومت میں مندر کی تعمیر کر کے دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ پاکستان ایک سیکولر ریاست ہے۔

اس موقع پر سید طاہر محمود بخاری،حافظ نصیر احمد نورانی،سید سبطین حیدر سبزواری،محمد شفیق مجاہد،قاسم علی قاسمی،محمد زاہد شیخ،حسن فاروق،سید برہان الدین عثمانی،عاصم مصطفی سہروردی،عبد المالک حیات،ڈاکٹر طاہر سراج،محمد فاروق چوہان،قاری یونس ریحان،مولانا غلام شبیر قادری،حافظ محمد اسلم صدیقی،خالد مبین،محمد تجمل بیگ،عزیز الرحمان،عطا الرحمان،نوید زبیری، محمد عمران الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس مقصد کے لیے قرآن، حدیث، فقہ وغیرہ کے متعلقہ مضامین اعلیٰ سروسز کے امتحانی نصاب میں شامل کیا جائے۔

نصاب کو ایمانیت، عبادات، سیرت طیبہ، مشاہیر اسلام، اسلامی تہذیب اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے۔

جب سے تحریک انصاف کی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے یہ قوتیں بے لگام ہو گئیں ہیں۔اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل کا یہ اجلاس نصاب تعلیم کے نام پر عالمی طاغوتی اور صہیونی سیکولر ایجنڈے کو مسلط کرنے کی حکومتی کوششوں کی پُر زورمذمت کرتا ہے اور حکومت پر واضح کرتا ہے کہ ماضی کی طرح یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔