جمشید اقبال چیمہ

اب ہر کام میرٹ پرہوگا، کرپشن کرنے والوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں، جمشید اقبال چیمہ

لاہور(لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور مصنوعی اعداد وشمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے،

خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا،

اب ہر کام میرٹ پرہوگا، کرپشن کرنے والوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے انصاف ویلفیئر ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو صحیح سمت پر لانے کے لئے ملکی مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔ سابق حکومت کے دور میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔