لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف

منی لانڈرنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت میں17اگست تک توسیع کر دی

لاہور(لاہورنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں17 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی۔

شہبازشریف نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ1972میں بطور تاجر کاروبار

کا آغاز کیا اور ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا

جبکہ سماج کی بھلائی کے لیے 1988 میں سیاست میں قدم رکھا۔

موقف میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے اور موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔

انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نیب انکوائری دستاویزی نوعیت کی ہے اور تمام دستاویزات پہلے سے ہی نیب کے پاس موجود ہیں۔

نیب کے پاس زیر التوا انکوائری میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔