لاہور (لاہورنامہ) سینئر اداکارہ حناء دلپذیر نے کہا ہے کہ بڑ ا ادکار وہ نہیں ہوتا جو زیادہ ڈراموں میں کام کرتا ہے بلکہ میر ے نزدیک بڑا فنکار اس کو کہا جاتا ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنالے ،
بے شمار ایسے فنکار ہیں جنہوں نے ٹی وی پر کم کام کیا لیکن اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی پہچانے جاتے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے حنا دلپذیر نے کہا کہ مجھے شہرت سے ڈ ر لگتا ہے کیونکہ انسان کو جب شہر ت مل جائے تو اس کو برقرار کھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔
میں نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ خدا کی ذات مہربانی ہے ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری کوئی ایک پسندیدہ اداکارہ نہیں بلکہ سب میرے پسندیدہ اور قابل احترام ہیں اورمیں ان سب کو پسند کرتی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں اچھی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی کی بھی قائل ہوں ۔