پنجاب آرٹس کونسل

پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام،سرسنگیت‘ میں گلوکاروزیرعلی اوررضیہ کنول کی پرفارمنس

راولپنڈی(لاہورنامہ)خطے کے نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی اورپلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہونے والے ’سرسنگیت‘ کی محفل میں نوجوان گلوکاروزیرعلی اوررضیہ کنول نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں صائمہ خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

وزیرعلی اورکنول کئی سالوں سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہیں اورآرٹس کونسل نے ان کوموقع فراہم کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں۔

گلوکاروںنے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا اورلوک گیت پیش کیے۔

نوجوانوں کوبلاتفریق ڈرامہ، موسیقی، فنون لطیفہ اور ادب کے شعبہ میںپلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے اوریہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں آن لائن سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے جوکونسل کے یوٹیوب چینل اورفیس بک پر دکھائی جاتی ہیں