اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستان میں پب جی بحال کرنے کا حکم

اسلام آ باد (لاہورنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پب جی پرپابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے گیم کو بحال کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اوربچوں پر برے اثرات سے بچاو کی تدابیر پر جواب مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں۔