وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ مری، نئے منصوبوں کا اعلان

مری (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ مری کے موقع پر نئے منصوبوں کا اعلان کردیا اور علاقے کو سیاحت کے فروغ کے لیے مزید مستحکم بنانے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے موقع عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری کے رہائشیوں کے لیے پانی کی فراہمی بہتر بنائیں گے، مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو جلد کھولنا چاہتے ہیں،

ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے کے لیے ایس او پیزکو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلد نافذ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس کی سفارشات این سی او سی میں پیش ہوگی،

مری میں نیا تھانہ اور نئی سب ڈویڑن کی اصولی منظوری دے دی، مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہوں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں 22 کروڑ روپے سے نئی واٹر اسکیم بنے گی، نئی اسکیم سے روزانہ6لاکھ گیلن پانی مری کو ملے گا، مری مظفر آباد روڈ 2کروڑ42لاکھ روپے سے مکمل کریں گے۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے فاریسٹ ریسٹ ہاوس میں پودا لگا کر مون سون مہم کا آغاز کیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں ساڑھے 3لاکھ پھلدار درخت لگائے جائیں گے، مری میں تعمیرات سے متعلقہ بائی لاز کا جلد نفاذ کیا جائے گا، مری میں کوہسار یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔