لاہور : پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی سے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی میں مدد دے سکتے ہیں ، گھریلو سطح پر چھوٹے کارخانے لگانے کےلئے بلا سود قرضوں کےلئے سکیم لائی جائے، برآمدات کے فروغ کےلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں تاہم نتائج کے حصول کےلئے رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سعید خان ، اکبر ملک ، میجر (ر) اختر نذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ دیہی علاقوں غربت اور بےروزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے جس کےلئے فوری منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ کارپٹ انڈسٹری روزگار کی فراہمی کے لئے موثر ترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے انتہائی کم خرچے سے دیہاتوں میںگھروں کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔حکومت گھریلو سطح پر چھوٹے کارخانے لگانے والوں کی معاونت کرے اور ان کے لئے بلا سود قرضوں کا اجراءکیا جائے ۔ اس طرز کے منصوبوں سے غربت ختم کر کے پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے لئے رول ماڈل بن سکتا ہے ۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کےلئے برآمدات کو فروغ دینا ہوگا اور اس کےلئے ہمیں ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی جانب بڑھنا ہوگا ۔ حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے قابل ستائش اقدامات کر رہی ہے لیکن نتائج حاصل کرنے کے لئے رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM