کورونا چیکس کی تقسیم

اہلکاروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، کورونا چیکس کی تقسیم، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید

لاہور (لاہور نامہ) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے 50 پولیس اہلکاروں میں کورونا کے چیکس تقسیم کر دیے۔

ذوالفقار حمید نے ڈی ایس پی عادل رشید،ڈی ایس پی کامران زمان،ڈی ایس پی کاشف، ایس ایچ او اسدعباس اور ایس ایچ او نیئر نثار سمیت متعدداہلکاروں میں بھی چیک تقسیم کئے۔

کورونا چیکس کی تقسیم
اہلکاروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، کورونا چیکس کی تقسیم، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید

ذوالفقارحمیدکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کورونا وبا میں بلاخوف و خطر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لاہور پولیس کے426 اہلکاروں و افسران نے کورونا وبا کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے۔

لاہور پولیس کے صرف 24 اہلکار قرنطینہ ہیں اور فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایاہے۔ کورونا وباکا خطرہ کم نہیں ہوا، ابھی احتیاط برتنا ہوگی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تمام اہلکاروں کو کورونا چیکس تقسیم کئے جارہے ہیں۔مجموعی طور پر284 اہلکاروں کو کورونا چیکس تقسیم کئے جا چکے ہیں.

لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند، اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کےلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں.