لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خود کشی کرنے والے محنت کش کے بچوں کے سرپردست شفقت رکھتے ہوئے متوفی قدیر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے –
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متوفی قدیر کے بچوں کی مالی معاونت کا اعلان کیا-
وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی چلڈرن ہسپتال گئے-
نذیر چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے متوفی قدیر کی بیوہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا-
نذیر چوہان نے متوفی قدیر کی بیوہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے 3لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا-
رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے بچوں کوبہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ 3 بچوں کے محنت کش باپ کی خودکشی پر بہت دکھ ہوا۔یتیم بچوں کی معاونت احسان نہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے۔