لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے ہیئر گاﺅں میں پولیس اہلکاروں کابہمانہ تشدد کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔
لاہور میں تھانہ ہیئر گاﺅں کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر بازار میں بہمانہ تشددانتہائی قابل مذمت ہے۔
پولیس اہلکاروں کے گروپ کی جانب سے خواتین کو سڑک پر گھسیٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس محافظ ان کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔
یہ ایوان اس واقعہ پر گہرے غم اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔
یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔
خواتین پر ڈنڈے سرئے عام روڈ پربراسانےوالے اہلکاروں کےخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان خواتین کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کرئے گا۔