مفتی منیب

ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟مفتی منیب

کراچی(لاہورنامہ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے ایک بار پھر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں،

فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کو ایک سال ہونے والا ہے اور کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر بھارت کو واضح پیغام نہیں دیا گیا،

حکومت نے قراردادیں پاس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید تین دن ہوتی ہے اس لیے عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں۔

چاند سے متعلق بات کرتے ہوئے مفتی منیب کا کہنا تھا کہ سائنس اور علما میں کوئی اختلاف نہیں،

ہمیں سائنس کا پتا ہے، جتنی سائنس آپ جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں،

محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ہمارے ساتھ ہیں اور سائنسدان ہمارے ساتھ ہیں ، ہماری کمیٹی میں شامل ہیں۔