نجکاری بورڈ کا پی پی ایل

نجکاری بورڈ کا پی پی ایل کے 10 فیصد حصص کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 10 فیصد حصص کو کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بدھ کو تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا.

جس میں گزشتہ اجلاس میں رہ جانے والکے بقیہ ایجنڈا پوائنٹس پر بحث ہوئی اور آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ شیئرز کی ڈاسٹمنٹ فروخت سے بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے شیئرز کی ڈاسٹمنٹ، فروخت سے متعلق گفتگو ہوئی تاہم پاکستان انجنیئرنگ کمپنی لمیٹڈ پیکو کے متعلق فیصلہ 20 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس کے دوران پیکو سے متعلق وزرات صنعت و پیداوار کی مشاورت سے فیصلہ کرنے کی سفارش کی گئی.

جبکہ بورڈ کی جانب سے جناح کنونشن سینٹر کی کمرشل استعمال کی مد میں فروخت کی منظوری دی گئی۔

نجکاری بورڈ کا کہنا تھا کہ کنونشن سینٹر کیساتھ ملحقہ زمین کو بھی کمرشل پیمانے پر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔اجلاس کے دوران بورڈ نے او، جی، ڈی، سی ، ایل کے 10 فیصد حصص کی فروخت کی تجویز پر غور کیا،

بورڈ کا فیصلہ مارکیٹ کی صورتحال اور وزارت پٹرولیم کی درخواست پر کیا گیا۔نجکاری بورڈ کا کہنا تھا کہ پی، پی، ایل کے حصص کی فروخت مارکیٹ میں مندی کے پیش نظر فی الحال نہیں کی جارہی.

تاہم پی، پی، ایل کے 10 فیصد حصص کو کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجکاری آرڈیننس کی شق 35 کے تحت نجکاری سے متعلق ہدایات، رہنما اصولوں کی منظوری دی گئی، بورڈ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ہدایات نجکاری کے معاملات کو سہل بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔