لاہور (لاہورنامہ) آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا.
ان کو اس دورہ کی دعوت معروف صحافی آصف آفان کی طرف سے دی گئی.
وفاقی وزیر کو سندس فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوںکا دورہ معروف صحافی آصف آفان کروا رہے ہیں.
انہوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا.
انہوں نے سندس فاؤنڈیشن میں مثالی سہولیات اور معیاری علاج معالجہ کو سراہا .