پولیس کو اچھی کارکردگی پر نمبر کےساتھ نقد انعامات، ناقص کارکردگی پر فارغ کردیا جائے گا

لاہور: لاہور میں پولیس کو اچھی کارکردگی پر نمبر کے ساتھ نقد انعامات جب کہ ناقص کارکردگی پر عہدے سے فارغ کردیا جائے گا،اشتہاری ملزم پکڑنے پر 2 سے 10 تک نمبر ملیں گے،پتنگ باز پکڑنے پر 2 اور پتنگ فروش پکڑنے پر 5 نمبر ملیں گے، قحبہ خانہ پکڑنے پر 4 پوائنٹس ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو اب کارکردگی کے مطابق نمبرز دیے جائیں گے، اچھی کارکردگی پر نمبر کے ساتھ نقد انعامات جب کہ ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی چھٹی ہوجائے گی، کام نہ کرنے والے ایچ ایس اوز کو سزا کے طور پر عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔اشتہاری ملزم پکڑنے پر 2 سے 10 تک نمبر ملیں گے، عدالتی مفرور، چوری و دیگر اشتہاری پکڑنے پر 2 سے 5 نمبر ملیں گے جب کہ قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کے اشتہاری ملزم پکڑنے پر پورے 10 نمبر ملیں گے۔جوا پکڑنے پر برآمد ہونے والی رقم اور منشیات کی برآمدگی مقدار کے لحاظ سے بھی پوائنٹس دئے جائیں گے جب کہ منشیات کی فی 500 گرام برآمدگی پر 2 نمبر ملیں گے اور 10 نمبر حاصل کرنے کے لیے 3 کلو منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کرنا ہو گاپتنگ باز پکڑنے پر 2 اور پتنگ فروش پکڑنے پر 5 نمبر ملیں گے، قحبہ خانہ پکڑنے پر 4 پوائنٹس ملیں گے جب کہ ناجائز اسلحہ پکڑنے پر ایس ایچ او کو 2 سے 10 نمبر ملیں گے۔