اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میں’ ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز’ کے داخلے جاری ہیں

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز) ایک سالہ ایم ایڈ ¾ ڈیڑھ اور چار سالہ بی ایڈ اور اے ٹی ٹی سی (کے داخلے جاری ہیں۔ ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ¾ ٹیچر ایجوکیشن ¾ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ¾ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں ۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ ایم اے /ایم ایس سی /بی ایس یا بی اے آنرز )چار سالہ(مقرر ہے ۔ چار سالہ بی ایڈ تین شعبوں میں پیش کیا گیا ہے ¾ بی ایڈ )ایلیمنٹری ایجوکیشن( اور بی ایڈ )سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن( میں داخلے کے لئے سیکنڈ ڈیوژن ایف اے/اے لیول جبکہ بی ایڈ )سائنس ایجوکیشن(میں داخلے کی اہلیت ایف ایس سی /اے لیول )سیکنڈ ڈویژن( مقرر کی گئی ہے۔عربی معلمین و معلمات کے لئے اے ٹی ٹی سی پروگرام متعارف کیا گیا ہے۔ ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات ¾ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے زائد رابطہ دفا تر سے دستیاب ہیں۔سمسٹر بہار 2019ءکے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی موجود ہیں۔