اسلام آباد (لاہورنامہ) کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں .
اور اس مقصد کے لے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے
کورونا کی ویکسین کی آزمائش پاکستان میں بھی کی جائے گی۔
کورونا ویکسین کی آزمائش کے لیے 20 ہزار افراد کا اندراج کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی آزمائش کے لیے دو ماہ لگ سکتے ہیں، برطانیہ سے ویکسین بھیجنے کی تصدیق پر حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔