منہاج ویلفیئر نے لاہور سمیت 50 شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے

لاہور (لاہورنامہ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی ہے.

منہاج ویلفیئر
منہاج ویلفیئر نے لاہور سمیت 50 شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے

اور کہا کہ محروم طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاہور، کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں 50 مقامات پر اجتماعی قربانیاں کیں.

منہاج ویلفیئر
منہاج ویلفیئر نے لاہور سمیت 50 شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے

اور لاکھوں خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ اجتماعی قربانی مہم کے ذریعے 4 ملین افراد کے ایک دن کے کھانے کے مساوی گوشت تقسیم کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر
منہاج ویلفیئر نے لاہور سمیت 50 شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے

انہوں نے بتایا کہ ہزاروں خاندانوں میں 5 کلو اور 10 کلو کے حساب سے قربانی کا گوشت بانٹا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی قربانی کے لیے لاہور میں جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور کم سے کم وقت میں مستحقین تک گوشت پہنچانے کے لیے چلرز گاڑیاں استعمال کی گئیں.

اور گوشت ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر گوشت کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کے لیے خصوصی آئس فلور تیار کئے گئے تھے،

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ الحمد للہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان میں نمبر ون غیر سرکاری تنظیم ہے جو ہر سال عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں جانور قربان کرتی اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچاتی ہے،

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خاں نے کامیاب اجتماعی قربانی مہم پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارک باد دی ہے،

بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں نے کہا کہ یہ اعزاز بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پاس ہے جس نے اس سال لبنان میں فلسطین اور شام کے شہریوں کے پناہ گزین کیمپوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا اور دسترخوان لگائے،

اس کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے، کشمیر افریقہ اور بنگلہ دیش میں بھی اجتماعی قربانیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی نمبر ون غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہے۔