لاہور(لاہورنامہ) قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ میں شریف خاندان کو معاونت فراہم کرنے والے اہم ملزم کو حراست میں لے لیا۔
شریف خاندان کےخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب قومی احتساب بیورو (نیب)نے شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو حراست میں لیا۔
نیب ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد عثمان شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کا اہم ملازم ہے، اس حوالے سے نیب کے پاس اہم ثبوت و شواہد بھی موجود ہیں۔
قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان بطور سی ایف او شریف خاندان کے اکاﺅنٹس پر نظر رکھتا تھا،
ملزم غیر قانونی طریقے سے شریف خاندان کے لیے پیسہ باہر بھیجنے میں بھی ملوث ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے محمد عثمان کی گرفتار کی تصدیق کی جبکہ نیب کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔