حکومت پنجاب

حکومت پنجاب کا کرونا لاک ڈاﺅن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(لاہورنامہ) حکومت پنجاب نے لاک ڈاﺅن 5 اگست کی بجائے سوموار 3 اگست کو ہی ختم کردیا.

سب بند مارکیٹ کھول گئیں.

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

لاک ڈاﺅن ختم
حکومت پنجاب کا کرونا لاک ڈاﺅن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفیکیشن کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے سمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے اور عید پر مارکیٹوں کی بندش سے کورونا وائرس کے پھیلا ﺅکے امکانات کم ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجتماع کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ ادارے کشمیر ریلی کے دوران سماجی فاصلہ اور دیگر تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔

سماجی اور مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی .

تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔

میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی .

کال سنٹرز کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے جبکہ اس کے علاوہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔

گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے.

چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔