پشاور (لاہورنامہ) وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا امید ہے بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کا افتتاح اگست میں ہوگا۔
ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ معاہدے کے تحت بی آر ٹی اگلے سال مکمل ہونا ہے۔
پیر کو بی آر ٹی منصوبہ کے حوالے سے بات چیت کرئے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے باعث بی آر ٹی منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،
کورونا وبا نہ ہوتی تو منصوبہ کا افتتاح ہوچکا ہوتا۔ منصوبے کے ڈپوز پر کام دسمبر میں مکمل ہوگا،
ڈپوز کے باعث بی آر ٹی کے آپریشنز متاثر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے حکم امتناع نہ لیتے تو بی آر ٹی مکمل نہ ہوتی، بی آر ٹی میں جس نے بھی کرپشن کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی نے کہا ہے کہ جس نے کرپشن کی اس کو جیل میں ڈالا جائےگا۔ میرے چیلنج پر عاجز دھامرہ چوری چھپے آئے اور واپس چلے گئے.
،پی پی پی سے کراچی نہیں سنبھالاجاتا، کراچی ہر سال پانی میں ڈوب جاتا ہے،
وزیراعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھیجنا پڑا، تب کراچی کی صورتحال بہترہوئی، 12 سال سے پی پی پی کی سندھ میں حکومت ہے، لیکن کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں۔