لاہور( لاہورنامہ) پولیس شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔
رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم وطن عزیز پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے .
وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں ،پنجاب پولیس کے شہدا ء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے،
پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،قوم ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اورشہداء لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے ۔