موبائل فون سروس

پنجاب حکومت کا موبائل فون سروس 9 اور 10 محرم کو بند کرنے کا فیصلہ

لاہور( لاہورنامہ) پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائی جائے گی ۔