اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بطور سفیر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنا رہوں گا،
ہم نے اپنے عزائم اور موقف کو کل پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے یوم استحصال کشمیر کے دن سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ پیغام میں کہا کہ5اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد سے کشمیری فوجی محاصرے میں ہیں،
بھارت مقبوضہ وادی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت موثر طریقے سے اقوام متحدہ میں اٹھایا،
ہم نے مودی سرکار کی نسل پرست انتہا پسند سوچ اور فسطائیت پر مبنی ہندوتوا کے نظریے کو بے نقاب کیا، ہمارا موقف اہلِ کشمیر کی امنگوں، یو این قراردادوں کے مطابق ہے۔