لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹا چینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے آٹا چینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی متعلقہ اداروں کو ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ آٹے چینی کی سپلائی کو بہتر بنانے اور مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، محکمہ خوراک نظر ثانی کرے کہ آٹے اور چینی کی مناسب سپلائی کی قیمت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کی دستیابی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کروں گا، سرکاری نرخ سے زائد پر چینی اور آٹا فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلی نے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو مراسلہ بھی جاری کردیا۔مراسلے کے ذریعے عثمان بزدار نے سینئر وزیر کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے دورے کرنے کی ہدایت کردی۔
سینئر وزیر عب7%D8F%A9%C%ۈم 868٧%%D کو 928ع %8A%C ۍ8ک %9%DA3%B8 %8%پA69%D ی8 %9%رBA8و %A8%6%DB7ةز %D4ن %B%دAA8ٌ%%D ڨی 8CAѦ%%D ہ%9راسلے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ واررپورٹ وزیراعلی آفس جمع کرائی جائے، اشیا کی قیمتیں اپنی مرضی سے بڑھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔