الحمرا

الحمرا کی نشست”روشن ستارے“ کا آن لائن انعقاد، ڈائریکٹر اجوکاء انسٹی ٹیوٹ نِروان ندیم کی شرکت

لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام سلسلہ وار پروگرام نئی راہیں،نئی منزلیں کے تحت ”روشن ستارے“ کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈائریکٹراجوکاء انسٹی ٹیوٹ نِروان ندیم نے ناظرین سے اپنے فنی سفرکے تجربات و مشاہدات شیئر کئے۔

چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پروگرام کامقصد ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرناہے،

الحمرا کی اس نشست ”روشن ستارے“میں ان نوجوانوں کو مدعو کیا جاتا ہے جنہوں نے عملی زندگی کے کسی بھی میدان میں اعلی کامیابی سمیٹی ہو،اس پروگرام کو دیکھنے والے نوجوانوں میں جدوجہد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،

ہمارا مقصد معاشرہ میں مقابلہ کی مثبت فضا ء پروان چڑھانا ہے۔ ڈائریکٹر اجوکاء انسٹی ٹیوٹ نِروان ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری سے بے پناہ لگاؤ ہے،آرٹ انسانی سوچ کو وسعت و گہرائی بخشتاء ہے،

اپنی راہ کی رکاوٹوں کو طاقت بنایا،جذبہ،جدوجہد اور فنی مہارتوں سے آگہی کامیابی کے راز ہیں،آرٹ کو کسی ایک طبقے تک محدود نہیں ہونا چاہیے،ابتدائی عمر میں ہی دنیا بھر کا آرٹ دیکھنے کا موقع ملا جس سے بہت کچھ سیکھا۔

واضح رہے چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے پروگرام”روشن ستارے“ کو شروع کرنے کا اہم قدم اٹھایا تھا جو بے حد کامیاب ہوا ہے۔

سمیرا خلیل نے اس پروگرام کی میزبانی کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھا رہی ہیں۔یہ پروگرام الحمرا آرٹس کونسل کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا جسے ناظرین کی بڑی تعدا د نے دیکھا اور بے حد پسند کیا۔