لاہور(لاہورنامہ) یو ای ٹی کے وفد نے پی ایچ اے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان سے ملاقات کی ۔
یو ای ٹی کے وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود نے کی۔
وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سید عمران علی اور سید عون صادق بھی شریک تھے ۔ وفد نے شہر میں پی ایچ اے کی خدمات کو سراہا اور کلین اینڈ گرین لاہور کے کیے جانے والے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا ۔
اس موقع پر وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے میاواکی جنگل اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے دسمبر تک 51 مقامات پر میاواکی جنگل لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
میاواکی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ روٹھے پرندے بھی واپس لانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کے گرین لاہور کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
اس موقع پر یو ای ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود ، ڈاکٹر ذوالفقار، سید عمران علی نے کہا کہ پی ایچ اے کے تعاون سے انجیرنگ یونیورسٹی میں بھی میاواکی جنگل لگائیں گے۔ ہر شہری کو اپنے حصے کا درخت لگا کر قومی فریضہ سر انجام دینا ہوگا.