اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی :میٹرک ، ایف اے ، بی اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلبہ کو پرویژنل اسناد ارسال

اسلام آباد(لاہورنامہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ءمیں میٹرک، ایف اے اور بی اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلباء کو کمپلیٹرز (پرویژنل اسناد) اُن کے ایڈریسسز پر بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کردئیے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق کامیاب تمام طلباءکے کمپلیٹرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ پرویژنل اسناد اگلے تعلیمی پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہونگے۔

سمسٹر خزاں 2020ءکے میٹرک ، ایف اے، آئی کام، درس نظامی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 31 اگست ہے.

جبکہ فیس ٹو فیس پروگرامز(پی ایچ ڈی، ایم فل/ایم ایس،ایم بی اے اوربی ایس پروگرامز)کے داخلوں کی آخری تاریخ 8ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

فیس ٹو فیس پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپلائی صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت کی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانی طلبہ کے سمسٹر بہار 2019ءمیں پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے ، بی اے، بی ایڈ اور ایم بی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیاہے۔

رزلٹ کارڈز طلبہ کے ایڈریسسز پر ارسال کردئیے گئے ہیں جبکہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

سمندر پار مقیم پاکستانی طلباءاپنا رزلٹ کارڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔