اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ درخت لگانا آنے والی نسلوں کیلئے جہاد کا درجہ رکھتا ہے،پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث دو سال سے گندم کی پیداوار کم ہوئی،
لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں جو راوی کو بھی زندہ کرے گا.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شجرکاری مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹائیگرز فورس ایک دن میں 35لاکھ درخت لگانے پر مبارکباد کی مستحق ہے ،
موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا نمبر 8واں نمبرہے،
اللہ نے ہمیں یہ طاقت دی ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں،
پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے بہت اثرات آئے ہیں،
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہوا۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ گرمی بڑھی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے،
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں۔
عمران خان نے کہا کہ درخت اورجنگلات ختم کرنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا،ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ پاکستان کو ہرا بھرا کریں،
یہ جنگ لمبی چلے گی مگر شکر ہے کہ ہم نے یہ راستہ چن لیا ہے،
شہروں میں بھی کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑنی جہاں درخت نہ ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں جو راوی کو بھی زندہ کرےگا،دریائے راوی دیکھتے ہی دیکھتے گندا نالہ بن گیا،
راوی میں سردیوں میں گندگی ہوتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے دریاں کو بھی صاف کرنا ہے،درخت اگانے سے آلودگی بھی کم ہوگی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،
ہم نے اپنے ملک کوصاف کرنا ہے، دریاﺅں کا براحال ہے، کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر اگر رش ہے تو ہم نے فیس ماسک ضرور پہننا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں،