لاہور(لاہورنامہ) لاہور میں علی ظفر فائونڈیشن کی جانب سے موسیقاروں، خواجہ سرائوں اور معاشرے کے مستحقین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے،
اس موقع پر گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وہ انسان نہیں جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو۔
علی ظفر فائونڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی تقریب قذافی سٹیڈیم میں واقع پنجابی کمپلیکس میں ہوئی،
علی ظفر نے تقریب کا آغاز نعت رسول مقبول ۖ سے کیا۔
فائونڈیشن کی طرف سے ایک ہزار راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا،
آئندہ کوشش ہو گی کہ مستحق افراد کی دہلیز تک راشن پہنچایا جائے۔
راشن وصول کرنے والے خواجہ سرائوں اور مستحقین نے اظہار تشکر کیا،
تقریب میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین سلمان ناصر، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور پنجابی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی شریک تھیں۔