کراچی (لاہورنامہ) حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ڈیم میں صرف 11 فٹ گنجائش رہ گئی ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی بہا و کم نہ ہوسکا،
بولان، سبی، کوہلو، مکران سمیت حب میں سینکڑوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے،
ریسکیو کے مراحل میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مصروف ہے۔
ڈیم میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 339 فٹ کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے کوئٹہ کا زمینی رابطہ دوسروں اضلاع سے منقطع ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ٹو سبی شٹل ٹرین کا آغاز کردیا گیا ہے،
شٹل ٹرین سروس کوئٹہ ٹو سبی اور سبی سے کوئٹہ کے لئے مسافروں کی سہولت کے لئے شروع کی گئی ہے جب کہ سیلابی صورتحال اور زمینی رابطہ کی بحالی تک شٹل ٹرین سروس جاری رہے گی۔