اسلام آباد (لاہورنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ اقلیتوں کے ساتھ رواداری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے،
ہماراعظیم مذہب اسلام بھی تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کاسبق دیتا ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقلیتوں کے دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کادن پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کاحامل دن ہے،
آج ہم اپنی اقلیتوں سے رواداری سے پیش آنے کے وعدے کی تجدید کرتے ہیں۔
ہماراعظیم مذہب اسلام بھی تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کاسبق دیتا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ اقلیتوں نے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ،
ہر شہری آج عہدکرے کہ انفرادی سطح پر اپنے ہم وطنوں کابلاتفریق خیال رکھے گا۔