اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان مکمل طورپر کورونا سے محفوظ ہے، کورونا وائرس بالکل بھی ختم نہیں ہوا،
اب ہم مائیکرو لاک ڈان کی طرف جارہے ہیں،
جس میں ان علاقوں کے بجائے مخصوص عمارت یا جگہ پر لاک ڈاون ہوگا۔
وفاقی وزیر اسدعمر نے این سی اوسی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس بالکل بھی ختم نہیں ہوا، پاکستان میں کورونا سے 78 ہزار سے زائد اموات کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا،
ان علاقوں کے بجائے مخصوص عمارت یا جگہ پر لاک ڈان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے بھی کہا پاکستان نے بہت زبردست کام کیا جبکہ یواین صدر بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے سیکھاجائے،
عوام کی بڑی تعداد کے تعاون کی وجہ سے مثبت نتیجہ سامنے آیا،
میڈیا نے تاریخی طریقے سے عوام تک کورونا کے خلاف پیغام پہنچایا۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اسوقت20 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈان ہے،
عوام احتیاط کریں گے تو انشااللہ پاکستان میں بہتری نظرآئیں گی۔
انھوں نے مزید کہا کورونا پھیلا تو ہماری ایکسپورٹ اور ہماری ریونیو میں 40فیصد سے زائد کمی سامنےآئی،
40فیصدمحصولات،ایکسپورٹ کم ہونےکامطلب ہے یہ لوگوں کی آمدنی ہے، غریب طبقے کیساتھ سفید پوش لوگوں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔